قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے ٹیکس ایمنسٹی سکیم مسترد کردی

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے ٹیکس ایمنسٹی سکیم مسترد کردی
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے ٹیکس ایمنسٹی سکیم مسترد کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے ٹیکس ایمنسٹی سکیم مسترد کردی۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میںوزیر اعظم کی ملکی اور غیرملکی اثاثوں کے لیے جاری کردہ ایمنسٹی انٹرنیشنل سکیم کو رد کر دیا گیا۔ کمیٹی ارکان نے موقف اختیار کیا کہ حکومت کے پاس ٹیکس ایمنسٹی سکیم پرعمل درآمد کا اختیار نہیں۔
خیال رہے کہ 6 اپریل کو وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کی جانب سے ٹیکس نادہندگان کے لیے ایمنسٹی سکیم کا اعلان کیا تھا، جو پانچ نکات پر مشتمل تھی۔ اس سکیم پر اپوزیشن نے کڑی تنقید کی، اب قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے اسے رد کر دیا ہے۔
اسی اجلاس میں وزیر مملکت برائے خزانہ رانا افضل خان کا کہنا تھا کہ حکومت ایک سال کا بجٹ پیش کرےگی، آنے والی حکومت پرپابندی نہیں کہ وہ بجٹ پرعمل کرے یا نہیں، قانون میں ایسی کوئی قدغن نہیں کہ ہم ایک سال کایا چار ماہ کا بجٹ دیں۔رانا فضل خان نے کہا کہ نیا بجٹ کون پیش کرےگا، ابھی تک فیصلہ نہیں ہوسکا، وزیراعظم،مشیرخزانہ یامیں بجٹ پیش کروں گا، بجٹ کوپری پول دھاندلی کہناسیاسی بیان ہے، بجٹ میں کوئی نئی میٹرویابڑے منصوبے کااعلان نہیں کرنے جا رہے۔