بھارت میں مسلم ٹیکسی نہیں چلے گی،اپنے پیسے جہادیوں کو نہیں دینا چاہتا،انتہا پسندہندونوجوان کے اقدام پر بحث چھڑ گئی

بھارت میں مسلم ٹیکسی نہیں چلے گی،اپنے پیسے جہادیوں کو نہیں دینا چاہتا،انتہا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں ہندو انتہاپسندوں نے مسلمانوں کو جہادی قرار دے کر ملک میں ملسم ٹیکسی نہ چلنے دینے کی نئی بحث چھیڑ دی ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں مسلم مخالف انتہا پسندی سوچ کی ایک اور مثال سامنے آگئی جب انتہا پسند تنظیم کے رکن کی جانب سے بھارتی مسلمانوں کو جہادی قرار دے دیا گیا۔رپورٹ کے مطابق مسلم ڈرائیور کی موجودگی پر ہندو نوجوان نے آن لائن ٹیکسی بکنگ یہ کہہ کر منسوخ کردی کہ میں جہادیوں کو اپنا پیسہ دینا نہیں چاہتا۔ٹوئیٹر پر اس اقدام کی مذمت کی جارہی ہے جس سے نئی بحث کا آغاز ہوگیا ہے۔