شامی فوج کی دمشق کے جنوب میں داعش کے ٹھکانوں پر تباہ کن بمباری
دمشق (این این آئی)شام کی مسلح افواج نے دارالحکومت دمشق کے قرب وجوار میں واقع داعش اور النصرہ محاذ کے زیر قبضہ علاقوں پر لڑاکا طیاروں ، ہیلی کاپٹروں اور توپ خانے سے تباہ کن بمباری کی ہے۔
عرب ٹی وی کے مطابق داعش کے جنگجوؤں نے دمشق کے جنوب میں واقع علاقے حجر الاسود سے انخلا پر اتفاق کیا تھا لیکن2 روز کے بعد بھی انھوں نے علاقے کو خالی کرنا شروع نہیں کیا تو شامی فوج نے لڑاکا طیاروں اور ہیلی کاپٹروں سے ان پر تباہ کن بمباری کردی ہے۔ان فضائی حملوں کا مقصد داعش کے جنگجوؤں کو جھکانا اور انخلا کے سمجھوتے کو تسلیم کرنے پر مجبور کرنا ہے۔