”رن مرید کی پہچان“ہاتھوں کی وہ لکیرجو شوہر کو بیوی کے سامنے سر نہیں اٹھانے دیتی
لاہور(نظام الدولہ)ہمارے ہاں جو مرد اپنی بیوی کے سامنے دب جاتا ہے اسے رن مرید کہا جاتا ہے ۔ازدواجی زندگی کا یہ پہلو اتنے خوفناک نتائج پیدا کرتا ہے کہ ایسے مرد کو طعنے مار مار کر شرمندہ کیا جاتا ہے ۔عجیب بات یہ ہے کہ ایسے مرد حضرات اپنی روزمرہ اور پیشہ وارانہ زندگی میں کافی دبنگ بھی ہوتے ہیں لیکن گھر میں داخل ہوتے ہی وہ بھیگی بلی بن جاتے ہیں۔پامسٹری میں اس سوال کا جواب موجود ہے ۔زیادہ تر وہ مرد جن میں ڈرامائی تاثر پیدا کرنے کی خوبی ہوتی ہے وہ اپنی بارعب اور دور اندیش بیوی کے سامنے کم ہی بولتے ہیں ۔اصل میں ان میں ضبط کا مادہ زیادہ ہوتا ہے۔ان میں چڑچڑا پن بہت ہی کم ہوتا ہے یا بالکل نہیں ہوتا نہ وہ زود رنج ہوتے ہیں۔ان لوگوں کے ہاتھوں میں زہرہ کا ابھار ابھرا ہوااور کشادہ ہوتا ہے ۔ ایسے لوگوں کو رن مرید کہنا غلط ہوگا کیونکہ وہ دابو نہیں ہوتے تاہم اپنی شخصی خوبیوں کی وجہ سے اپنی بیوی کی رائے کا احترام کرتے ہوئے اسکے سامنے اکڑتے نہیں ۔جبکہ ایسے مرد حضرات جن کی بیویاں نہ صرف بارعب ہوں بلکہ ان میں حاکمانہ خُو بھی پائی جاتی ہو وہ ذرا دب کررہتے ہیں ۔
حاکمانہ مزاج والی اور جھگڑالو بیویوں کو بھی اگرچہ سخت مزاج اور برہم ہونے والے شوہر کا سامنا کرنا پڑتا ہے تاہم جب رن مرید کی شخصیت پر روشنی ڈالی جائے گی تو یہ خوبی اس مرد کے ہاتھ میں بھی نظر آئے گی۔وہ بیوی کی ہر بات ماننے میں عافیت سمجھتا ہے۔ایسے مرد میں نفسیاتی عارضہ ہوتا ہے ۔ مرد ہونے کے باوجوداس میں نسوانی مزاج موجود ہوتا ہے ۔اسکا ہاتھ نرم ہوگا،دماغی لکیر جھکی ہوئی قمر کی جانب رخ کرے گی،انگوٹھا پتلا ہوگا،انگلیاں بھی قدرے دبیز اور پتلی ہوں گی۔بسا اوقات ایسے مردوں کے ہاتھ چوڑے اور ہتھیلی کھردری ہوتی ہے ۔ ایسے مرد کی بیوی کے ہاتھ کو دیکھنا بھی ضروروی ہوتا ہے۔اسکی بیوی کا ہاتھ جتنا مکمل اور نفیس ہوگا ،اسکی شخصیت کا سحر اتنا زیادہ مرد پر غالب ہوگا۔
حاکمانہ مزاج والی خواتین کی سب سے بڑی نشانی یہ ہے کہ انکے پیروں میں پہلی انگلی انگوٹھے سے لمبی ہوتی ہے۔اگر ان کی شادی ایسے مرد سے ہوجائے جس کی پہلی انگلی انگوٹھے سے چھوٹی ہوتو یہ مرد بھی دب کر رہتے ہیں یا پھر جس مرد کی یہ انگلی لمبی ہومگر بیوی کی پہلی انگوٹھی چھوٹی ہو تو یہ بھی مرد بھی بیوی سے دب کررہتے ہیں کہ ایسی خواتین کی طبیعت میں ضد اور انا بہت زیادہ ہوتی ہے ،وہ جھگڑا کرکے بھی کہتی ہیں کہ میں کب لڑتی ہوں۔پیر کی پہلی انگلی کے لمباہونے کی خصوصیت حاکمانہ مزاج کے علاوہ اعلا قابلیت کی بھی علامت ہے جو شخصیت میں متانت پیدا کرتی ہے ۔عام طور ایسی خاتون کے سامنے بہت کم مرد سر اٹھاتے ہیں۔مردوں پر حکمرانی کرنی والی خواتین کے پیروں کی پہلی انگلیاں انگوٹھوں سے بڑی دیکھی گئی ہیں ۔