وزیر خارجہ کی چینی صدر سے ملاقات، پاکستانی عوام کی طرف سے چینی عوام کیلیے خیرسگالی کا پیغام پہنچایا

وزیر خارجہ کی چینی صدر سے ملاقات، پاکستانی عوام کی طرف سے چینی عوام کیلیے ...
وزیر خارجہ کی چینی صدر سے ملاقات، پاکستانی عوام کی طرف سے چینی عوام کیلیے خیرسگالی کا پیغام پہنچایا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر خواجہ آصف نے چینی صدرشی چن پنگ سے ملاقات کی ہے جس میں انہوں نے پاکستانی عوام کی طرف سے چینی عوام کیلیے خیرسگالی کا پیغام پہنچایا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خواجہ آصف اور چینی صدرشی چن پنگ کے درمیان ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل اجلاس کے موقع پرہوئی جس میں چین کے صدر نے شنگھائی تعاون تنظیم میں بطوررکن ملک پاکستان کے کردارکو سراہا۔ملاقات میں وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان اورچین اہم سٹریٹیجک شراکت دار ہیں اور ہماری دوستی باہم اعتماد اور عزت پر محیط ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہدونوں ممالک سی پیک کے ذریعے بیلٹ اینڈروڈ منصوبے کو کامیاب بنارہے ہیں۔
خیال رہے وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف شنگھائی تعاون تنظیم کے دو روزہ وزراخارجہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں ۔

مزید :

قومی -