مریدکے میں معمولی تنازعے پر فائرنگ ،3سگے بھائیوں سمیت 5افراد جاں بحق
مریدکے (ڈیلی پاکستان آن لائن )مریدکے تار بازار میں معمولی تنازعے پر دو گرہوں میں فائرنگ کے تبادلے سے 5افراد جاں بحق ہو گئے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق تھانہ سٹی کی حدود میں واقع تار بازار میں دو گروپوں میں معمولی سی بات پر تنازعہ ہو گیا جو جھگڑے کی صورت اختیار کر گیا ۔جھگڑے کے دوران دونوں جانب سے مخالفین نے سیدھی فائرنگ کردی جس سے 5افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ۔بتا یا جا رہا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں تین سگے بھائی بھی شامل ہیں ۔