وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کی چینی ہم منصب سے ملاقات ، دو طرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار

وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کی چینی ہم منصب سے ملاقات ، دو طرفہ تعاون کو مضبوط ...
وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کی چینی ہم منصب سے ملاقات ، دو طرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار

  

بیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے شنگھائی تعاون تنظیم کی کونسل آف فارن منسٹرز کے انعقاد کے موقع پر اپنے چینی ہم منصب وانگ وائے سے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور چین نے شنگھائی تعاون تنظیم کے ذریعے علاقائی استحکام کے لئے کردار ادا کرتے ہوئے دو طرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

ملاقات کے بعد صحافیوں کے ساتھ گفتگو میں وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا کہ ملاقات انتہائی خوش گوار ماحول میں ہوئی،پاکستان اور چین قریبی دوست ہیں اور ان کی دوستی ہر آزمائش پر پورا اتری ہے۔ دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں۔ چینی وزیر خارجہ وانگ وائے نے بھی کونسل آف فارن منسٹرز میں پاکستان کے فعال کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان نے علاقائی امن اور تعاون کے فروغ کے لئے چین کی کوششوںکا ساتھ دیا ہے۔

مزید :

قومی -