گمشدہ سکھ یاتری امرجیت سنگھ شیخو پورہ سے مل گیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سکھ یاتریوں کے ہمراہ بھارت سے پاکستان آنے والا امرجیت سنگھ چند رو ز قبل غائب ہونے کے بعد آج شیخو پورہ سے مل گیا ۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق گمشدہ سکھ یاتری امرجیت سنگھ شیخو پورہ میں اپنے دوست محمد عامر کو ملنے کے لیے گیا تھا ۔سیکیورٹی فورسز کی جانب سے تلاش کے بعد امر جیت سنگھ کا پتہ مل گیا ۔امرجیت سنگھ کو متروکہ وقف املاک بورڈ نے تحول میں لے لیا ہے ،اسے کل بھارت واپس روانہ کیا جائے گا ۔واضح رہے کہ امرجیت سنگھ 12اپریل کو سکھ یاتریوں کے ساتھ بھارت سے لاہور آیا تھا ۔