چیف جسٹس کا پنجاب میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر اظہار تشویش

چیف جسٹس کا پنجاب میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر اظہار ...
چیف جسٹس کا پنجاب میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر اظہار تشویش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے پنجاب میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر اظہا ر تشویش کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چیف جسٹس آف پاکستان سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہرسماعت مکمل ہونے پر جب وہ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری سے روانہ ہوئے تو باہر موجود سائلین نے ان کے حق میں نعرے لگائے اور استدعا کی کہ ان کی دادرسی کی جائے۔ چیف جسٹس پاکستان نے سائلین کو دیکھ کر گاڑی دوبارہ سپریم کورٹ رجسٹری لے جانے کی ہدایت کی اور حکم دیا کہ سائلین کو ان کے چیمبر میں آنے دیا جائے۔ چیف جسٹس پاکستان نے لیڈی ہیلتھ ورکرز کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر تشویش کا اظہار کیا اور ریمارکس دیئے کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز کو کیوں مستقل نہیں کیا جا رہا، ہماری مائیں، بہینیں اور بیٹیاں دو دن تک احتجاج کرتی رہیں، سیکرٹری فنانس کو کہیں کہ اپنے جانے سے پہلے اس مسئلے کو حل کیا جائے۔