ڈی ایچ اے نے کراچی کی فوڈ سٹریٹ بند کرانے کے لیے بڑا قدم اٹھا لیا تاکہ ۔۔۔کراچی کے شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

ڈی ایچ اے نے کراچی کی فوڈ سٹریٹ بند کرانے کے لیے بڑا قدم اٹھا لیا تاکہ ...
ڈی ایچ اے نے کراچی کی فوڈ سٹریٹ بند کرانے کے لیے بڑا قدم اٹھا لیا تاکہ ۔۔۔کراچی کے شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) مشہور زمانہ ساحلی علاقے دو دریا کی فوڈ سٹریٹ بند ہونے والی ہے اور یہاں پر ممکنہ طور پر بلند رہائشی اور کمرشل عمارتیں تعمیر کی جائیں گی۔ایک زمانے میں ڈیولز پوائنٹ کہلانے والا یہ ساحلی پوائنٹ کچھ سال پہلے فوڈ سٹریٹ میں تبدیل ہوگیا تھا اور یہاں کئی معروف ریسٹورینٹس موجود ہیں۔

نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق ڈیفنس ہاوسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) کی جانب سے دودریا پر قائم فوڈ سٹریٹ کے ریسٹورینٹس کو دو ماہ میں کاروبار سمیٹنے کا نوٹس دے دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ جون سے قبل ریسٹورینٹس بند کردیں۔ڈی ایچ اے کی جانب سے نوٹس ملنے کے بعد 17 میں سے تین ریسٹورینٹس بند بھی ہوچکے ہیں اور ان کی ملکیت ڈی ایچ اے نے واپس لے لی ہے۔اطلاعات کے مطابق ڈی ایچ اے کی جانب سے ریسٹورینٹس مالکان کو زمین لیز پر دی گئی تھی اور دو برس قبل بھی ڈی ایچ اے نے مالکان کو نوٹسز جاری کیے تھے جس کے بعد یہ معاملہ عدالت میں چلا گیا تھا۔

ریسٹورینٹس مالکان کا کہنا ہے کہ ان کے پاس اب بھی عدالت کا حکم امتناع موجود ہے تاہم ڈی ایچ اے نے انہیں جون سے پہلے پہلے ریسٹورنٹس خالی کرنے کا نوٹس دے دیا ہے۔مالکان کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے میں عدالت سے رجوع کررہے ہیں تاہم ڈی ایچ اے اس بات پر بضد ہے کہ جون سے پہلے ریسٹورنٹس کو خالی کروانا ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -