گزشتہ رات تقریباً 15 کروڑ کے عطیات اکٹھا کرنے پر شکرگزارہوں:عمران خان
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کی سخاوت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات تقریباً 15 کروڑ کا فنڈ اکٹھا کرنے پر شکرگزارہوں۔
گزشتہ شب ریکارڈ نولاکھ پاؤنڈز (تقریباً پندرہ کروڑ روپے) کے عطیات اکٹھے کرنے پر میں انیل اور شوکت خانم کی مانچسٹر کمیٹی کا شکرگزار ہوں۔ دل کھول کر سخاوت کرنے پر میں برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کا بھی خصوصی طور پر مشکور ہوں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 23, 2018
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں عمران خان کا کہنا تھا کہ نمل کالج کی فنڈریزنگ تقریب میں گزشتہ شب ریکارڈ نولاکھ پاونڈز (تقریباً پندرہ کروڑ روپے) کے عطیات اکٹھے کرنے پر میں انیل اور شوکت خانم کی مانچسٹر کمیٹی کا شکرگزار ہوں، دل کھول کر سخاوت کرنے پر میں برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کا بھی خصوصی طور پر مشکور ہوں۔
خیال رہے گذشتہ روز لندن میں میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا برطانیہ دورے کا بنیادی مقصد نمل یونیورسٹی کے لیے فنڈز اکٹھا کرنا ہے، پاکستان کے حالات ایسے ہیں کہ ملک سے زیادہ دیر باہر نہیں رہ سکتا۔