ننھے مہمان کی آمد کی خبر دینے کے بعد شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کا پہلا بیان سامنے آگیا ،اپنی خوشی کا اظہار کس طرح کیا ؟جان کر آپ بھی انہیں دعائیں دیں گے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )ننھے مہمان کی آمد کی خبر سنانے کے بعد قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کا کہنا ہے کہ وہ اپنی زندگی کے نئے آغاز کے اعلان پر بہت خوش اور پرجوش ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق شعیب ملک کا کہنا تھا کہ ثانیہ مرزا اور میں بہت جلد ماں باپ بننے والے ہیں، ہم زندگی کے نئے حصے میں داخل ہونے پربہت خوش اور پرجوش ہیں اور ہمیں لگا کہ اب یہ خبر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کردینی چاہیے۔ دوسری جانب ٹینس سٹار کا کہنا تھا کہ میں سمجھتی ہوں کہ اب فیملی بنانے کا درست وقت ہے۔
اس سے قبل آج شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے ذریعے مداحوں کو ننھے مہمان کی آمد کی خوشخبری سنادی، دونوں نے ایک جیسی ہی ٹوئٹ کی جس میں صرف ’بے بی مرزا ملک ‘ لکھا ہوا تھا۔