’یہ تو سراسر حرام ہے‘ مسلمان فوجی نے اپنے جسم کو ایسی چیز سے بھر دیا کہ دنیا بھر کے مسلمانوں نے اس کو نشانہ بنانا شروع کردیا

’یہ تو سراسر حرام ہے‘ مسلمان فوجی نے اپنے جسم کو ایسی چیز سے بھر دیا کہ دنیا ...
’یہ تو سراسر حرام ہے‘ مسلمان فوجی نے اپنے جسم کو ایسی چیز سے بھر دیا کہ دنیا بھر کے مسلمانوں نے اس کو نشانہ بنانا شروع کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سڈنی(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلوی شہری یاکی بوائے کا نام مقامی سوشل میڈیا کے بعد اب دنیا بھر کے سوشل میڈیا پر سنائی دینے لگا ہے۔ خود کو ’مسلمان مجاہد‘ قرار دینے والا یہ شخص اپنے ٹیٹوز کے باعث دنیا بھر کے مسلمانوں کی تنقید کا نشانہ بن رہا ہے کیونکہ یہ کوئی عام ٹیٹوز نہیں ہیں۔ دراصل اس شخص کا سارا جسم ٹیٹوز سے ڈھکا ہے۔اس کے بدن کا کوئی حصہ نہیں جس پر ٹیٹو نہ بنا ہوا ہو۔ سر سے لے کر پاﺅں تک یہ سیاہ رنگ کے ٹیٹوز سے ڈھکا ہوا ہے۔ جب اس سے سوال کیا جاتا ہے کہ وہ خود کو مسلمان بھی کہتا ہے اور اپنے پورے جسم پر ٹیٹو بھی بنوارکھے ہیں تو وہ جواب دیتا ہے کہ ”خدا انسان کے ظاہری حلیے کو نہیں بلکہ اس کے دل کو دیکھتا ہے۔ میرا دل صاف ہے اس لئے مجھے کوئی پشیمانی نہیں ہے۔“


یاکی بوائے ہر بار کسی نئے روپ میں سوشل میڈیا پر ہلچل مچاتا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق انڈر ورلڈ کا ڈان باربرو اس شخص کا قریبی دوست تھا، جسے 2016ءمیں دو نقاب پوشوں نے سر میں گولی مار کر ہلاک کردیا تھا۔ ڈیلی میل آسٹریلیا پر جب ان دونوں کے تعلق کے بارے میں خبر سامنے آئی تو یاکی بوائے نے خود کو باربرو سے دور کرلیا۔ اس کا کہنا تھا کہ اس کی زندگی کی سب سے بڑی غلطی باربرو کے ساتھ دوستی تھی۔ یاکی بوائے نے اپنی تازہ ترین تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کی ہیں تو وہ خواجہ سراءمیلے میں شریک نظر آیا ہے۔ اس میلے میں ڈیڑھ لاکھ کے قریب افراد نے شرکت کی اور یاکی بوائے نے اس موقع پر بنائی گئی اپنی تصاویر اور ویڈیوز بھی انسٹاگرام پر اپ لوڈ کی ہیں۔