سعودی عرب میں نصف ٹن بھنگ سمگل کر کے لانے کی کوشش ناکام ، 34 ملزمان گرفتار

سعودی عرب میں نصف ٹن بھنگ سمگل کر کے لانے کی کوشش ناکام ، 34 ملزمان گرفتار
سعودی عرب میں نصف ٹن بھنگ سمگل کر کے لانے کی کوشش ناکام ، 34 ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کے سرحدی محافظوں نے جازان اور نجران کے علاقوں میں 416 کلوگرام بھنگ سمگل کرکے لانے کی کوشش ناکام بنادی ہے اور واقعے میں ملوث تمام چونتیس ملزموں کو گرفتار کر لیا ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے بارڈر گارڈزکے ترجمان کرنل ساہر بن محمد الحربی نے بتایا کہ سرحدی محافظوں نے بھنگ کی بھاری مقدار سمگل کرکے لانے کی متعدد کوششیں ناکام بنائی ہیں ۔انھوں نے بتایا کہ منشیات کی سمگلنگ کی اس کوشش میں34 افراد ملوث تھے،ان میں32کا تعلق افریقی ملک ایتھوپیا سے تھا اور ایک یمنی اور ایک سعودی شہری تھا۔تمام گرفتار سمگلروں اور پکڑی گئی مناھات کو مزید تفتیش کے لیے متعلقہ محکموں کے حوالے کردیا گیا ہے۔

مزید :

عرب دنیا -