’مہران ‘ کو ٹکر دینے کیلئے ایسی گاڑی آنے والی ہے کہ قیمت اور فیچرز سن کر ہی آپ دنگ رہ جائیں گے ، بڑی خبر آ گئی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )موٹرسائیکلیں بنانے والی کمپنی یونائیٹڈ آٹو بہت جلد مارکیٹ میں سوزوکی مہران کے مقابلے پر ایک گاڑی ’براوو ‘میدان میں لانے والی ہے۔
نجی ویب سائٹ پرو پاکستانی کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ گاڑی پاکستانی آٹو انڈسٹری میں سوزوکی مہران کی بادشاہت کو چیلنج کرنے کے لیے متعارف کرائی جارہی ہے اور یونائیٹڈ کا دعویٰ ہے کہ یہ ' بیشتر پاکستانی ہیچ بیک' گاڑیوں کے مقابلے پر بہتر حریف ثابت ہوگی جس میں بین الاقوامی سطح کے حفاظتی اور ڈرائیو فیچرز کم قیمت پر صارفین کو دستیاب ہوں گے۔ یہ گاڑی رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران متعارف کرائی جاسکتی ہے۔اب اس گاڑی کی ممکنہ تصاویر سامنے آئی ہیں جو ایک چینی کمپنی کی گاڑی سے مماثلت رکھتی ہے۔
مہران کے مقابلے میں یہ گاڑی ڈیزائن کے لحاظ سے زیادہ بہتر نظر آیت ہے اور اگر پاکستانی کمپنی چینی ورڑن کے فیچرز کو اپناتی ہے تو فوگ لیمپس، لینس ہیڈلائٹس، ایل ای ڈی بریک لائٹس اور دیگر اس کا حصہ ہوسکتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اس نئی گاڑی کے انٹرئیر میں الیکٹرک ونڈوز، ایف ایم ریڈیو، ریموٹ کنٹرول لاک، رورس کیمرہ، الیکٹرک پاور اسٹیئرنگ، ٹچ اسکرین انفوٹینمنٹ سسٹم اور یو ایس بی پورٹس وغیرہ موجود ہوسکتے ہیں۔اس میں 800 سی سی کا تھری سلینڈر انجن کی موجودگی کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ یہ فیچرز اور دیگر تفصیلات فی الحال مصدقہ نہیں اور گاڑی متعارف ہونے یا کمپنی کی جانب سے اعلان کے بعد ہی درست تفصیلات معلوم ہوسکیں گی۔رپورٹ میں مختلف لیکس کے حوالے سے بتایا گیا کہ اس گاڑی کی قیمت 7 لاکھ کے قریب ہوسکتی ہے تاکہ سوزوکی مہران کو سخت ٹکر دی جاسکے۔