شادی کی تقریب میں نوجوان لڑکے نے دلہن کے ساتھ اچانک ایسی حرکت کر دی کہ پورے پنڈال میں ہنگامہ برپا ہو گیا ،جان کر آپ کے پیروں تلے بھی زمین نکل جائے گی کہ ’کوئی شادی میں دلہن کے ساتھ ایسا بھی کر سکتا ہے ‘
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت میں دلہن نے منڈپ میں اپنے دوست کو بلا کر اچانک اس کے گلے میں ہار ڈال دیا اور وہاں موجود دولہے سمیت ہر شخص کے پیروں تلے زمین نکال دی ۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کے ضلع بجنور کے قصبہ نگینہ میں شادی کی تقریب کی تمام تیاریاں مکمل ہوچکی تھیں۔ دولہا دلہن بھی اسٹیج پر پہنچ چکے تھے۔ شادی کی رسومات کی ادائیگی کیلئے دولہا دلہن ایک دوسرے کے گلے میں پھولوں کے ہار ڈال کر زندگی کا ہم سفر چن لینے کی رسم ادا ہونیوالی تھی۔ دولہا پھولوں کا ہار لیکر دلہن کے گلے میں ڈالنے جارہا تھا کہ اچانک ایک نوجوان اسٹیج پر پہنچا اور دولہے کے ہاتھ سے ہار چھین کر دلہن کے گلے میں ڈال دی اور فورا دلہن نے بھی جیون ساتھی قبول کرتے ہوئے دوست کے گلے میں ہار پہنا دیا۔یہ ماجرا دیکھ شادی ہال میں بیٹھے مہمان سکتے میں آگئے۔
تفصیلات کے مطابق دلہن کا دوست آنے والی بارات میں شامل ہو کرباراتیوں کے ساتھ بینڈ باجے کے ہمراہ ڈانس کرتا ہوا شادی ہال پہنچا اور دلہن نے شادی کا ہار اسے پہنادیا۔ پولیس نے نوجوان کو حراست میں لے لیا۔ دلہن نے سرعام کہا کہ وہ صرف اور صرف اپنے دوست سے ہی شادی کریگی۔پولیس کے مطابق لڑکا لڑکی بالغ ہیں، ایسے میں ان کی مرضی کیخلاف شادی نہیں کرانا قانونا جرم ہے لہذا دونوں خاندانوں کے درمیان صلح کرانے کی کارروائی شروع کردی گئی ہے تاکہ لڑکی کی شادی مطلوبہ دوست سے کراکے رخصت کیا جائے۔