فلم ’پرواز ہے جنون‘ کے پوسٹر پر ہانیہ عامر اور حمزہ علی عباسی کی یہ تصویر دیکھ کر انٹرنیٹ صارفین ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوگئے، اس میں ایسی کیا غلطی ہے؟ جان کر آپ کو بھی ہنسی آجائے گی

فلم ’پرواز ہے جنون‘ کے پوسٹر پر ہانیہ عامر اور حمزہ علی عباسی کی یہ تصویر ...
فلم ’پرواز ہے جنون‘ کے پوسٹر پر ہانیہ عامر اور حمزہ علی عباسی کی یہ تصویر دیکھ کر انٹرنیٹ صارفین ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوگئے، اس میں ایسی کیا غلطی ہے؟ جان کر آپ کو بھی ہنسی آجائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ روز حمزہ علی عباسی اور ہانیہ عامر کی نئی فلم ’’پرواز ہے جنون‘‘ کا ایک پوسٹر ریلیز کیا گیا جس میں حمزہ ، ہانیہ اوراحد مرزا فوجی وردی میں ملبوس نظر آتے ہیں۔ جیسے ہی یہ تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی، صارفین نے اس میں ایسی غلطی پکڑ لی کہ ہر کوئی ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو گیا۔ ویب سائٹ پڑھ لو کی رپورٹ کے مطابق اس تصویر میں تینوں اداکاروں کی وردی پر ان کے نام بھی درج ہوتے ہیں۔ حمزہ علی عباسی کی وردی پر حمزہ جبکہ احد مرزا کی وردی پر عدیل لکھا ہے لیکن ہانیہ عامر کے سینے پر سجی نیم پلیٹ پر کسی لڑکی کے نام کی بجائے ’جنید‘ لکھا ہے۔
اس غلطی پر سوشل میڈیا صارفین نے فقرے کسنے شروع کر دیئے اور آن کی آن میں وائرل ہو گئی۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’’مانا کہ عورتیں مردوں کے برابر ہیں پر اب نام تو عورتوں والا ہی اچھا لگتا ہے نا۔‘‘ایک لڑکے نے لکھا کہ ’’جیند ہو تو ہانیہ عامر جیسا۔‘‘ ایک اور نے کہا کہ ’’ہانیہ عامر نے اپنا نام تبدیل کرکے جنید رکھ لیا ہے۔‘‘موسیٰ نامی صارف نے لکھا کہ ’’یہ جنید، ہانیہ عامر جیسا کیوں دکھائی دے رہا ہے؟‘‘

مزید :

تفریح -