جنوبی کوریا کا سرحد پر نصب لاوڈ سیپکرز کے ذریعے پراپیگنڈہ نشریات بند کرنے کا اعلا ن 

جنوبی کوریا کا سرحد پر نصب لاوڈ سیپکرز کے ذریعے پراپیگنڈہ نشریات بند کرنے کا ...
جنوبی کوریا کا سرحد پر نصب لاوڈ سیپکرز کے ذریعے پراپیگنڈہ نشریات بند کرنے کا اعلا ن 

  

سیو ل(آن لائن) جنو بی کوریا نے شمالی کوریا کے مابین کشیدگی میں کمی آنے کے بعد شمالی کوریا سے منسلک اپنی سرحد پر نصب درجنوں لاؤڈ سپیکرز بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ 

جنوبی کوریا کی قومی دفاع کی وزارت نے یونہاپ نیوز ایجنسی کو جاری ایک بیان میں کہا کہ جنوبی کوریا کا یہ قدم جنوب اور شمال کے درمیان فوجی کشیدگی کو کم کرنے اور پر امن مذاکرات کے لیے راہ سازگار کرنے کی جانب ایک قدم ہے۔یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے شمالی کوریا نے اعلان کیا کہ وہ اپنے جوہری تجربات کو روک رہا ہے اور جوہری تجربہ کرنے والے ایک مرکز کو بند کر رہا ہے۔یہ حیران کن اعلان جنوبی کوریا اور امریکہ کے ساتھ تاریخی مذاکرات سے قبل سامنے آیا ہے۔پیانگ یانگ کے رہنما کم جونگ ان رواں ہفتے جنوبی کوریا کے صدر مون جائے سے ملاقات کر رہے ہیں اور یہ ایک دہائی کے دوران پہلا موقع ہے جب دونوں ممالک کے سربراہ ایک دوسرے سے ملاقات کریں گے۔کم جونگ ان جون میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی ملیں گے اور یہ اقتدار میں رہتے ہوئے دونوں ممالک کے سربراہان کی پہلی ملاقات ہوگی۔جنوبی کوریا کی پراپیگنڈہ نشریات کوریائی جنگ کے بعد سے چلتی اور بند ہوتی رہی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -