شہری سر میں چوٹ لگنے پر ہسپتال اعلاج کیلئے پہنچا لیکن ڈاکٹروں نے جسم کے انتہائی نازک اور اہم حصہ کی سرجری کر ڈالی ، جب ہوش میں آیا تو دیکھا تو پیروں تلے زمین ہی نکل گئی

شہری سر میں چوٹ لگنے پر ہسپتال اعلاج کیلئے پہنچا لیکن ڈاکٹروں نے جسم کے ...
شہری سر میں چوٹ لگنے پر ہسپتال اعلاج کیلئے پہنچا لیکن ڈاکٹروں نے جسم کے انتہائی نازک اور اہم حصہ کی سرجری کر ڈالی ، جب ہوش میں آیا تو دیکھا تو پیروں تلے زمین ہی نکل گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سرکاری ہسپتالوں میں عام طور پر مریضوں کے ساتھ انتہائی عجیب و غریب واقعات پیش آتے رہتے ہیں لیکن بھارت کے سرجن نے حد ہی کر دی ، شہری کے سر میں چوٹ لگی لیکن ڈاکٹر نے سرجری ٹانگ کی کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر دہلی میں ایک 40 سالہ شخص سر میں چوٹ لگنے کے باعث ہسپتال پہچا جہاں ڈاکٹر نے اس کی ٹانگ کی سرجری کر دی تاہم سرجن نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وہ تیاگی نامی مریض اور دوسرے مریض میں الجھ گیا تھا کیونکہ دوسرے مریض کی ٹانگ کی سرجری تھی جوکہ ٹوٹی ہوئی تھی ۔
تیاگی کے بیٹے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹروں نے میرے والد کی ٹانگ میں ڈرل سے ایک سوراخ کیا اور ایک پن ڈال دی اور یہ میرے والد کو بے ہوش کر کے کیا گیا جس کے باعث انہیں معلوم ہی نہیں ہوسکا کہ ڈاکٹر غلطی کر رہے ہیں ۔یہ سرجری 19 اپریل کو کی گئی تاہم غلطی معلوم ہونے پر ڈاکٹروں نے دوبارہ آپریشن کرتے ہوئے پن نکال دی ۔ہسپتال کی انتطامیہ کا کہناہے کہ ڈاکٹر کی غلطی کو جانچنے اور تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے ڈاکٹر کے خلاف انکوائری بھی شروع کر دی گئی ہے ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -