مسلم ممالک کے مہاجرین کی وجہ سے بھی جرمنی میں سامیت دشمنی بڑھی ہے:میرکل

مسلم ممالک کے مہاجرین کی وجہ سے بھی جرمنی میں سامیت دشمنی بڑھی ہے:میرکل
مسلم ممالک کے مہاجرین کی وجہ سے بھی جرمنی میں سامیت دشمنی بڑھی ہے:میرکل

  

برلن(این این آئی)جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے ملک میں بڑھتی ہوئی سامیت دشمنی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمن چانسلر میرکل نے کہا کہ ملک میں سامیت مخالف واقعات بڑھنے کی ایک وجہ عرب ممالک سے تعلق رکھنے والے مہاجرین کی جرمنی میں تعداد میں اضافہ بھی ہے۔ میرکل نے ایک اسرائیلی نشریاتی ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے مزید کہا کہ مہاجرین کے بحران سے قبل بھی جرمنی میں ایسے واقعات رونما ہوتے تھے۔ تاہم اس موقع پر انہوں نے یقین دلایا کہ برلن حکومت جرمنی میں یہودیوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر ے گی۔

مزید :

بین الاقوامی -