”میں بھی باپ بننے والا ہوں “شاہد کپور کے بعد بالی ووڈ کے ایک اور بڑے اداکار نے اعلان کر کے پوری انڈسٹری کو خوشخبری سنا دی

”میں بھی باپ بننے والا ہوں “شاہد کپور کے بعد بالی ووڈ کے ایک اور بڑے اداکار ...
”میں بھی باپ بننے والا ہوں “شاہد کپور کے بعد بالی ووڈ کے ایک اور بڑے اداکار نے اعلان کر کے پوری انڈسٹری کو خوشخبری سنا دی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )آج کل ہر طرف شادیوں کی خبریں چل رہی ہیں تو وہیں پہلے سے شادی شدہ جوڑے نئے مہمان کی آمد کی خوشخبری سنا رہے ہیں ، شاہد کپور اور شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کے بعد اب بالی ووڈ اداکار نیل یتن مکیش نے بھی خوشخبری سنا دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق نیل نیتن مکیش نے اعلان کیاہے کہ ان کی اہلیہ امید سے ہیں اور وہ باپ بننے جا رہے ہیں ۔بھارتی اداکار نیل نیتن مکیش نے انسٹا گرام پر پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے تصویر شائع کی ، تصویر میں ایک پرندہ بچے کو کپڑے میں اٹھا کر لے جا رہاہے اور ساتھ لکھا ہے کہ جلد ہی آ رہاہے ۔اداکار نے اپنی پوسٹ کو کپشن دیا کہ اب ہم تین ہونے والے ہیں ۔واضح رہے کہ دونوں گزشتہ سال فروری میں شادی کے بندھن میںبندھے تھے ۔

مزید :

تفریح -