امریکی ایئرلائن ساؤتھ ویسٹ نے جہازوں کی چیکنگ شروع کر دی

امریکی ایئرلائن ساؤتھ ویسٹ نے جہازوں کی چیکنگ شروع کر دی
امریکی ایئرلائن ساؤتھ ویسٹ نے جہازوں کی چیکنگ شروع کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(صباح نیوز)امریکا کی ائیرلائن ساتھ ویسٹ نے گذشتہ ہفتے ہوئے انجن حادثے کے بعد جہازوں کی چیکنگ شروع کر دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کے شہری ہوا بازی کے ادارے سول ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن اور یورپی ایوی ایشن نے فضائی کمپنی کو جہازوں کی جانچ پڑتال اور مرمت کے لئے 20ن کا وقت دیا تھا۔کمپنی کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مسافروں اور عملے کی حفاظت کے پیش نظر جہازوں کی چیکنگ شروع کر دی گئی ہے اور یہ کام اگلے 30دن میں مکمل کر لیا جائے گا۔واضح رہے کہ 17 اپریل کو دوران پرواز جہاز کا انجن پھٹ گیا تھا اور حادثے میں ایک خاتون ہلاک ہو گئی تھی۔