کامن ویلتھ ممالک کی میٹنگ کے بعد ملکہ برطانیہ کے ساتھ تصویر بنواتے ہوئے وزیراعظم پاکستان کو آخری قطار میں کیوں کھڑا کیا گیاہے ؟ اصل وجہ سامنے آ گئی ،جان کر وزیراعظم نوازشریف بھی خوش ہو جائیں گے کیونکہ۔۔۔

کامن ویلتھ ممالک کی میٹنگ کے بعد ملکہ برطانیہ کے ساتھ تصویر بنواتے ہوئے ...
کامن ویلتھ ممالک کی میٹنگ کے بعد ملکہ برطانیہ کے ساتھ تصویر بنواتے ہوئے وزیراعظم پاکستان کو آخری قطار میں کیوں کھڑا کیا گیاہے ؟ اصل وجہ سامنے آ گئی ،جان کر وزیراعظم نوازشریف بھی خوش ہو جائیں گے کیونکہ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی دولت مشترکہ کے اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں تاہم جس کے بعد سوشل میڈیا پر ایک تصویر تیزی سے وائرل ہو رہی جس میں اجلاس میں شریک تمام سربراہان ملک برطانیہ کے ساتھ تصویر بنا رہے ہیں اور اس موقع پر وزیراعظم پاکستان سب سے آخری میں کھڑے ہیں جس پر طرح طرح کے تبصرے دیکھنے میں آ رہے ہیں تاہم اس پر اب وزیر داخلہ احسن اقبال میدان میں آ گئے ہیں اور اصل وجہ بے نقاب کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر چلنے والے تبصروں کے جواب میں وزیر داخلہ احسن اقبال نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”دولت مشترکہ کے اجلاس میں جس طرح عالمی لیڈر ز کو بیٹھایا گیاہے وہ دراصل ان کے دور اقتدار اور آفس میں رہنے کی مدت کی بنیاد پر ہے ،تو نتیجہ یہ نکلا کہ وزیراعظم بدلتے رہیں گے تو پیچھے جاتے جائیں گے ۔“


دوسری جانب کراچی میں سی پیک کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ خطے میں اقتصادی راہداری سے پاکستان عالمی تجارت کامرکزبن جائیگا۔انہوں نے کہا کہ 2013 میں کراچی ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کا مرکز بنا ہوا تھا، جسے ان جرائم سے اب نجات مل گئی ہے، شہر قائد معاشی سرگرمیوں کا مرکز اور سرمایہ کاری کے لیے بہترین جگہ ہے۔
وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ دنیا تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے، وڑن 2025 کیتحت 7 اہم شعبوں پرتوجہ مرکوزہے،معاہدے کے تحت پاکستان میں 29 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری آئی۔ احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ نوازشریف اور چین کے صد رنے دونوں ملکوں کے نئے سفر کا آغاز کیا، مربوط علاقائی روابط کے ذریعے نئی منڈیوں تک رسائی ملتی ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -