ملائیشیا عام انتخابات،حکومت کاسوشل میڈیاخودکاراکاوئنٹس کے خلاف کارروائی کاعندیہ

ملائیشیا عام انتخابات،حکومت کاسوشل میڈیاخودکاراکاوئنٹس کے خلاف کارروائی ...
ملائیشیا عام انتخابات،حکومت کاسوشل میڈیاخودکاراکاوئنٹس کے خلاف کارروائی کاعندیہ

  

کوالالمپور(آئی این پی)ملائیشیا میں عام انتخابات کے موقع پر حکومت نے سوشل میڈیاخودکاراکاؤئنٹس کے خلاف کارروائی کاعندیہ دیدیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملائیشیاکے وزیراطلاعات نے بتایاہے کہ ملک میں عام انتخابات کے دوران اگرانھیں سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر چلانے جانے آٹومیٹڈ اکاونٹس کے خلاف کوئی شکایت ملی تو معاملے کی پڑتال کی جائے گی۔خبررساں ایجنسی نے بتایاتھاکہ انتخابات شروع ہونے سے ایک ہفتہ قبل ٹوئٹر ایسے اکاونٹس کی بھرمارہیں جو کہ حکومت کے حامی اور اپوزیشن مخالف پیغامات کو لاکھوں کی تعداد میں پیغامات پھیلارہے ہیں۔

وزیراعظم نجیب رزاق کی حکمراں جماعت یونائیٹڈ مالایازنیشنل آرگنائزیشن کے انفارمیشن ٹیکنالوجی بیورو کے مطابق وہ ان اکاونٹس کے پیچھے نہیں ہے۔وزیراطلاعات صالح سید کیوریک نے بتایا ایسیگمنام اکانٹس کوئی بھی چلاسکتاہے اور اگر انھیں ان اکانٹس کی شکایات موصول ہوئیں تو وہ اس کی تحقیقات کریں گے۔

مزید :

بین الاقوامی -