لٹن روڈ ،دو نوجوان نشے کی زیادتی کے باعث جا بحق

لٹن روڈ ،دو نوجوان نشے کی زیادتی کے باعث جا بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کر ائم رپورٹر) لٹن روڈ کے علاقے سے دو نوجوان نشے کی زیادتی کے باعث جا بحق ہو گئے ۔پولیس نے نعشیں قبضے میں لے کر مردہ خانے منتقل کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق لٹن روڈ کے علاقے میانی صاحب قبرستان میں نشہ آور انجکشن لگاتے ہوئے 25 سالہ نامعلوم نوجوان دم توڑ گیا جبکہ چوبرجی کے قریب 35 سالہ نامعلوم شخص کو مردہ حالت میں دیکھ کر راہگیر نے پولیس اطلاع کی۔ پولیس کے مطابق متوفیان نشے کے عادی تھی جن کی موت نشے کی زیادتی کے باعث واقع ہوئی ہے۔

مزید :

علاقائی -