کے پی ٹی میں بھرتیوں سے متعلق اشتہار کو کالعدم قرار دینے کی درخواست
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ میں کے پی ٹی میں بھرتیوں سے متعلق اشتہار کو کالعدم قرار دینے کی درخواست کی سماعت،پرنسپل سیکریٹری وزیراعظم، سیکریٹری کیبنٹ ڈویژن کو نوٹس جاری کردیئے ۔پیر کو سندھ ہائی کورٹ نے چیئرمین، سیکریٹری کے پی ٹی اور وفاقی سیکریٹری قانون کو بھی نوٹس جاری کیئے درخواست گزار کا موقف ہے کہ ملازمتوں کا اشتہار غیر آئینی ہے،ریکروٹمنٹ پالیسی 2014 کے وفاق کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے،کوٹہ سسٹم کی وجہ سے سندھ کے شہری علاقوں بشمول کراچی حیدرآباد کو ہر طرح سے نظرانداز کیا گیا،پاکستان ٹیسٹنگ سروس کو بھی ٹیسٹ سے روکا جائے،عدالت نے 13 مئی کے فریقین کو نوٹس جاری کردیے