نشوہ کا انتقا ل سر اسر غفلت اور لا پر واہی کا نتیجہ ہے ، مرتضی وہاب
کراچی (اسٹاف رپورٹر)مشیر اطلاعات و قانون سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے نو ماہ کی ننھی پری نشوہ کا مقامی ہسپتال میں انتقال پر گھرے دکھ و افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ غم کی اس گھڑی میں سندھ کی عوام اور حکومت نشوہ کے والدین کے ساتھ ہے یہ وا قعہ سیا ست کر نے کیلئے نہیں بلکہ ہم سب کیلئے لمحہ فکریہ ہے میں بھی صاحبِ اولاد ہوں، والدین کا دکھ سمجھ سکتا ہوں سندھ حکومت نشوہ کے والدین کا بھرپور ساتھ دے گی اور سندھ حکومت نے نشوہ کے بیرونِ ملک علاج کا پلان بھی مر تب کیا تھا اور اس کے والدین کو بیر ون ملک علا ج کی پیش کش بھی کی گئی تھی تا ہم نشوہ کی زندگی اس کا ساتھ نہ دے سکی ۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ نشوہ کے والدین کو صبر جمیل عطا فرمائے بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ نشوہ کا انتقا ل سر اسر غفلت اور لا پر واہی کا نتیجہ ہے اور اس جر م کے مرتکب افرا د کے خلاف حکومت سندھ قانونی کارروائی کرے گی۔انہو ں نے کہا کہ نشوہ کا دکھ ہمارا اجتماعی دکھ ہے۔ واضح رہے کہ 6اپریل کو گلستان جوہر کے مقامی ہسپتال میں عملے کی نااہلی کے باعث بچی نشوہ کو غلط انجکشن لگنے کے باعث اس کی طبیعت شدید خراب ہو گئی تھی جس کے بعد اسے ایک اور مقامی نجی ہسپتال کے آئی سی یو میں رکھا گیا تھا جہاں آج اس کا انتقال ہوگیا۔