پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید 5روپے لیٹر تک اضافے کا امکان
اسلام آباد(صباح نیوز) امریکی اور برطانوی خام تیل کی فی بیرل قیمت میں ایک ڈالر سے زائد کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔برطانوی خام تیل کی فی بیرل قیمت ایک ڈالر 90سینٹ اضافے کے ساتھ 73ڈالر 90سینٹ ہوگئی ہے اور امریکی خام تیل کی فی بیرل قیمت میں بھی ایک ڈالر 70سینٹ کا اضافہ ہوا ہے۔ماہرین معاشیات کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافے سے پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر اثر پڑے گا۔ پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 سے 5روپے اضافہ ہوسکتا ہے۔
پٹرولیم مصنوعات