ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج منگل کا دن کیسا رہے گا
حمل
23اپریل منگل۔ تعلیمی سرگرمیوں میں دلچسپی رہے گی۔ مالی پوزیشن بہتر بنانے میں کوشاں رہیں گے۔ آپ اپنی سبھی اداسی و پریشانی بھول جائیں گے۔
ثور
23اپریل منگل۔ ملازمتی امور میں احتیاط برتیں۔ صحت کے معاملے میں غفلت نہ برتیں۔ ورنہ صحت کے بگڑنے کا اندیشہ ہے۔ آپ کا غصہ ہی آپ کا دشمن بن سکتا ہے۔
جوزا
23اپریل منگل۔ ملازمت پیشہ افراد کو اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو نبھانے کی کوشش کریں۔ کسی قسم کی پریشانی سے بچنے کے لیے بہتر اور مستحکم پلاننگ کی ضرورت ہے۔
سرطان
23اپریل منگل۔ رومانوی ماحول ساز گار ہو گا۔ عزیز و اقارب اور ہمسائے تعاون کریں گے اور عزت و شہرت میں بھی اضافہ ہو سکے گا۔
اسد
23اپریل منگل۔ گھر آرائش و مرمت وغیرہ کا رجحان ہو گا۔ کام کرنے کی صلاحیت بڑھے گی۔ کئی دنوں سے پینڈنگ پڑے کام کو پایۂ تکمیل تک پہنچا سکیں گے۔
سنبلہ
23اپریل منگل۔ اپنی ذمہ داریاں نبھانے کی کوشش کریں۔ غفلت و لاپرواہی کا مظاہرہ نہ کریں۔ آپ کی ذرا سی لاپرواہی کسی بڑے نقصان کا سبب بن سکتی ہے۔
میزان
23اپریل منگل۔ ملازمتی امور میں کامیابی نصیب ہو گی۔ مالی آمدن میں اضافہ کا رجحان ہو گا۔ حاسدین سے محتاط رہیں۔ مخالفوں کی طرف رغبت اور معاملات کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔
عقرب
23اپریل منگل۔ دوسروں کے ماتحت اہم کاموں کی انجام دہی ممکن ہو سکے گا۔ ذاتی کی گئی کوششیں ناکام ثابت ہوں گی۔ لہٰذا فیصلہ کرتے وقت محتاط رہیں۔
قوس
23اپریل منگل۔ کئی ماہ سے پڑا کوئی ادھورا کام تکمیل پا سکے گا۔ مذہب و روحانیت کا شوق بڑھے گا۔ جس سے مسائل کو مثبت انداز میں دیکھ سکیں گے۔
جدی
23اپریل منگل۔ نیک خصلت ہونے کے سبب سماجی حلقوں میں عزت بڑھے گی۔ فلاحی و رفاہی کاموں پر دل کھول کر خرچ کر سکیں گے اور ذمہ دارانہ امور توجہ طلب ہوں گے۔
دلو
23اپریل منگل۔ گھریلو امور میں کامیابی و خوشی نصیب ہو گی۔ رومانوی ماحول قدرے سازگار رہے گا۔ شریک حیات کے ساتھ گھر میں گزرا وقت خوشی کا سبب ہو گا۔
حوت
23اپریل منگل۔ معاشی مسائل کے حل کے لیے بہتر اقدامات کر سکیں گے۔ کسی تاریخی مقام کی سیر و سیاحت کا پروگرام بن سکے گا۔ دوستوں کے ساتھ گفتگو مفید رہے گی۔