عمرکوٹ میں دومختلف واقعات میں دو افراد ہلاک
عمرکوٹ ( سید ریحان شبیر )عمرکوٹ میں دومختلف واقعات میں دو افراد ہلاک چھ افراد زخمی پہلے واقعے میں عمرکوٹ ضلع کےگاؤں رئیس محمد اسماعیل رند میں گذشتہ رات گئے زیر تعمیر مکان کی دیوار گرنے سے ایک خاتون ہلاک چار افراد شدید زخمی ہوگئے اس ضمن میں ملنے والی .
تفصیلات کےمطابق گاؤں رئیس محمد اسماعیل رند میں ایک زیر تعمیر مکان کی دیوار گھر میں سوئے ہوئے افراد پر اچانک گرگئی جس کے نتیجے میں دو خواتین نظیراں زوجہ خمی سو رند ھاجرہ زوجہ قادر بخش اور تین بچے جن میں چھ سالہ تنویر ، آٹھ سالہ غزالہ ، اور دس سالہ فضیلہ شامل ہے ان افراد کو شدید زخمی حالت میں پتھورو کے سول اسپتال داخل کیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کےبعد ان زخمیوں کو حیدرآباد ریفر کردیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاکر ھاجرہ زوجہ قادربخش رند فوت ہوگی جبکہ ایک دوسرے واقعے میں .
عمرکوٹ ضلع کے تعلقہ سامارو کے قریب سبزی سے بھری پک اپ ٹائی راڈ ٹوٹنے کے باعث الٹی ہوگی جس کے نتیجےمیں ایک شخص ہلاک دو افراد زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق سامارو کے نواح میں کنری روڈ پرسارنگ واٹر کے مقام پر سبزی سے بھری پک اپ ٹائی راڈ ٹوٹنے سے الٹ کر پانی کے واٹرکورس میں جاگری جس کے سبب پک اپ میں سوار ایک شخص ہلاک 2افراد زخمی ہوگئے ہلاک اورزخمیوں کو تعلقہ اسپتال سامارو منتقل کردیا گیا .