’’ دوسری جنگ عظیم میں جرمنی اور جاپان دراصل۔۔‘‘ سینئر صحافی طلعت حسین بھی میدان میں آ گئے ، عمران خان کیلئے پیغام جاری کر دیا

’’ دوسری جنگ عظیم میں جرمنی اور جاپان دراصل۔۔‘‘ سینئر صحافی طلعت حسین بھی ...
’’ دوسری جنگ عظیم میں جرمنی اور جاپان دراصل۔۔‘‘ سینئر صحافی طلعت حسین بھی میدان میں آ گئے ، عمران خان کیلئے پیغام جاری کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے دورہ ایران کے دوران اپنے خطاب میں جرمنی اور جاپان کی سرحدوں کو مشترکہ قرار دیدیا جس پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیاہے اور عمران خان کو سخت تنقید کا سامنا ہے تاہم اب سینئر صحافی طلعت حسین بھی میدان میں آ گئے ہیں اور انہوں نے عمران خان کیلئے پیغام جاری کر دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی طلعت حسین نے ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان کے اس بیان کی ویڈیو جاری کی اور ساتھ پیغام درج کرتے ہوئے لکھا کہ ” جاپان جزیرہ نما ملک ہے جو کہ براعظم ایشیا میں واقع ہے جبکہ جرمنی وسطی یورپ میں ہے اور دوسری جنگ عظیم کے دوران یہ دونو ں ممالک اتحادی تھے لیکن وزیراعظم کچھ اور سمجھتے ہیں ۔“
وزیراعظم عمران خان نے ایران میں اپنی تقریر کے دوران کہا تھا کہ دوسری جنگ عظیم میں لاکھوں لوگ قتل ہوئے جس کے بعد جرمنی اور جاپان نے اپنی سرحدوں پر صنعت لگائی ۔ اس بیان پر سوشل میڈیا میں بڑے پیمانے پر بحث چھڑ چکی ہے اور وزیراعظم عمران خان کو سخت تنقید کا بھی سامنا ہے ۔

مزید :

قومی -