شاہد خاقان عباسی دو ہفتے بعد وطن پہنچ گئے، نام ای سی ایل میں تھا

شاہد خاقان عباسی دو ہفتے بعد وطن پہنچ گئے، نام ای سی ایل میں تھا
شاہد خاقان عباسی دو ہفتے بعد وطن پہنچ گئے، نام ای سی ایل میں تھا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی دو ہفتے بیرون ملک قیام کے بعد پیر کی صبح وطن پہنچ گئے۔ ان کا نام حکومت نے رواں ماہ نیب کی سفارش پر ای سی ایل میں شامل کیا تھا۔ وہ امریکا، فرانس، جرمنی اور برطانیہ کے دور ے پر گئے تھے۔ انہوں نے امریکا (کیلیفورنیا) میں اپنی علیل بہن سے ملاقات کی، ان کا بڑا آپریشن ہوا ہے۔ شاہد عباسی وہ 25 اپریل کو نیب میں پیش ہوں گے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق شاہد عباسی نے کہا کہ وہ مشرف دور میں 8 سال تک ای سی ایل پر رہے اور اگر اب بھی ای سی ایل میں شامل کیا گیا تو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا جانتی ہے کہ انصاف کا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔ انہوں نے اشارتاً کہا کہ وہ حکومت کے اقدام کو عدا لت میں چیلنج کریں گے۔ نیب سے گرفتاری کے خوف کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ اگر قانون کی بالادستی کو صرف لفظوں کی حد تک دیکھا جائے تو میری گرفتاری کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا بلکہ یہ سیاسی انتقام ہوگا، من پسند افراد کو نشانہ بنایا جانا معمول بن چکا ہے، کچھ بھی ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دکھ کی بات یہ ہے کہ ملک کے حالات بد تر ہو چکے ہیں، اگر حالات اسی رفتار سے بگڑتے رہے تو لگتا ہے کہ مستقبل قریب میں جیل کے اندر اور باہر کے حالات ایک جیسے ہو جائیں گے۔