پاک میڈیا فورم کے زیراہتمام کشمیر ایکسپریس کی 17ویں سالگرہ کی تقریب

پاک میڈیا فورم کے زیراہتمام کشمیر ایکسپریس کی 17ویں سالگرہ کی تقریب
پاک میڈیا فورم کے زیراہتمام کشمیر ایکسپریس کی 17ویں سالگرہ کی تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض ( وقار نسیم وامق ) روزنامہ کشمیر ایکسپریس کشمیریوں کی آواز کے ساتھ ساتھ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کیمونٹی کی آواز ہے ۔ان خیالات کا اظہار پاک میڈیا فورم کے عہدیداروں اور ممبران نے روزنامہ کشمیر ایکسپریس کی 17 ویں سالگرہ کے موقعہ پر کیا اور چیف ایڈیٹر سردار زاہد تبسم اور ایڈیٹر شمیم اشرف کے علاوہ دیگر ٹیم کو مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

پاک ہاوس میں کشمیر ایکسپریس کی سالگرہ کے موقعہ پر کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک میڈیا فورم کے چیئرمین اور روزنامہ " کشمیر ایکسپریس " کے کنٹری بیوروچیف الیاس رحیم نے اس عزم کو دہرایا کہ کشمیر ایکسپریس اوورسیرز پاکستانیوں اور کشمیریوں کا نمائندہ اخبار ہے جو اپنی روایت کو ہمیشہ برقرار رکھے گا اور کیمونٹی کی خدمت کو یقینی بنائے گا، سعودی عرب میں کشمیر ایکسپریس ایک فیملی اخبار کی حیثیت رکھتا ہے اور جس طرح کیمونٹی نے اسے عزت اور محبت دی ہے اس سے ہمارے حوصلے بھی بلند ہوئے ہیں اور ہم بھی بہتر انداز میں آگے بڑھتے ہیں ۔

پاک میڈیا فورم کے صدر ذکاءاللہ محسن نے چیف ایڈیٹر زاہد تبسم اور ایڈیٹر شمیم اشرف کو اخبار کی سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر ایکسپریس صحافتی امور کو سرانجام دینے کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں پھیلے اپنے نمائندگان کو بھی جس طرح سراہتا ہے اس کا دوسرا کوئی ثانی نہیں ہے اور نمائندوں کی خبروں کو اہمیت دینا اور ان کی خبروں کو نمایاں جگہ دینا کشمیر ایکسپریس کا ہی خاصہ ہے جس کو وہ قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور 2002 میں لگایا کشمیر ایکسپریس کا پودا آج سترہ سال گزر جانے پر تنا آور درخت بن چکا ہے اور پاکستان کے اندر اور باہر کیمونٹی کی آواز بنا ہوا ہے۔

فورم کے سنئیر نائب صدر وقار نسیم وامق نے کہا کہ کشمیر ایکسپریس کی خبروں کا انداز ہی اسے دیگر اخبارات سے جدا کرتا ہے خبر کو مکمل سیاق وسباق کے ساتھ اور حقائق پر مبنی رپورٹس اخبار کو منفرد مقام پر کھڑا کرتی ہیں سعودی عرب میں ایسا اور کوئی اخبار نہیں جو کشمیر ایکسپریس کی طرز پر معروف ہو اس کی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے جو شب و روز کی محنت کرکے اخبار کو کامیابی دلا رہی ہے،پاک میڈیا فورم کی سنئیر ایگزیکٹو ممبر تسنیم امجد نے کہا کہ کشمیر ایکسپریس کا ایڈیٹوریل جاندار ہے اور خبر کو منفرد انداز میں بیان کرنا سبب سے اہم ہے نڈر اور بیباک صحافت کے اصولوں پر مبنی تجزئیے اور خبریں اور دیگر مضامین اخبار کی جان ہیں میں چیف ایڈیٹر اور ایڈیٹر کے علاوہ باقی پوری ٹیم کو بھی مبارکباد پیش کرتی ہوں۔

پاک میڈیا فورم کے انفارمیشن سیکرٹری عابد شعمون چاند نے کہا کہ کشمیر ایکسپریس سالہا سال سے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی آواز اور پہچان بنا ہوا ہے اور ہمارے فورم کی اخبارات میں سے سب سے اہم ترین اخبار کے طور پر فورم کی بھی پہچان ہے،اور ہم کشمیر ایکسپریس کے لئے دعا گو ہیں کہ یہ دن دوگنی اور رات چوگنی ترقی کی منازل طے کرے۔

نجی ٹی وی کے کنٹری ہیڈ زاہد شریف نے کہا کہ کشمیر ایکسپریس نے بہت جلد اپنی الگ شناخت اور کیمونٹی نیوز کو اہم جگہ دیکر کیمونٹی کے اندر اپنی جگہ بنائی ہے اور کشمیریوں پر ہونے والے ظلم و جبر کو بے نقاب کرکے کشمیریوں کی جس انداز میں نمائندگی کی ہے اس حوالے سے پوری ٹیم۔مبارکباد کی مستحق ہے معروف صحافی وسیم خان نے کہا کشمیر ایکسپریس کشمیری عوام کی زبان بن کر ابھرا ہے اور اپنی خبروں کے ذریعے مسلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں بھی اہم رول ادا کر رہا ہے ہم کشمیر ایکسپریس کی مزید کامیابیوں کے لیے دعاگو ہیں کشمیر ایکسپریس کی سالگرہ کے موقعہ پر شبریز اختر سویہ، بلال ارشد،اعجاز رحیم، حامد ناصر ؛ اور دیگر نے بھی کشمیر ایکسپریس کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا اس موقعہ پر تمام صحافی برادری کی جانب سے الیاس رحیم کو بیوروچیف سعودی عرب بننے پر مبارکباد بھی پیش کی گئی اور کیک کاٹ کر خوشی کا اظہار کیا گیا

مزید :

عرب دنیا -