تحریک انصاف کی اتحادی وہ جماعت جس کا حکومت کیساتھ اتحاد اگست میں ختم ہوجائے گا

تحریک انصاف کی اتحادی وہ جماعت جس کا حکومت کیساتھ اتحاد اگست میں ختم ہوجائے ...
تحریک انصاف کی اتحادی وہ جماعت جس کا حکومت کیساتھ اتحاد اگست میں ختم ہوجائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے صدر سردار اختر جان مینگل نے واضح کیا ہے کہ ان کی جماعت کا حکومت کے ساتھ اتحاد اگست میں ختم ہو جائے گا اور پارٹی اپنی راہیں جدا کرنے میں آزاد ہوگی کیونکہ طے شدہ معاہدے کے مطابق اتحاد کی مدت ختم ہو رہی ہے۔

روزنامہ جنگ  میں صالح ظافر نے لکھا کہ   پارلیمنٹ ہائوس کے باہر  مختصر بات چیت کرتے ہوئے سردار اختر مینگل نے حکمران جماعت پی ٹی آئی کے رویے پر مایوسی کا اظہار کیا اور کہا کہ گزشتہ سال کیے گئے وعدے کے مطابق حکومت بی این پی (مینگل) اور بلو چستا ن کے عوام کے تحفظات اور ان کے مسائل کے حل کیلئے 8؍ رکنی کمیٹی تشکیل دینے میں ناکام ہو چکی ہے۔ کمیٹی کے قیام پر اتفاق وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ ماہ اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں ہوا تھا۔ بی این پی (مینگل) نے کمیٹی کیلئے چار ارکان کو نامزد کیا لیکن حکومت نے اب تک اس حوالے سے کوئی قدم نہیں اٹھایا اور ارکان نامزد نہیں کیے۔ اختر مینگل نے حکومت کے اس رویے پر افسوس کا اظہار کیا۔

رپورٹ کے مطابق قبل ازیں، اختر مینگلنے کہا تھا کہ اگر بلوچستان کے معاملے پر اور ساتھ ہی ریکو ڈک اور گوادر کے معاملے پر فیصلے کرتے وقت نظرانداز کیا گیا تو ان کی جماعت حکمران جماعت کے ساتھ اتحاد ختم کر سکتی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ پی ٹی آئی نے چار ووٹوں کے فرق سے حکومت تشکیل دی جبکہ بی این پی (مینگل) کے پارلیمنٹ میں ارکان کی تعداد پانچ ہے۔

مزید :

سیاست -