دوران سفر 2ماہ کی بچی خاتون مسافر کے ہاتھوں میں دم توڑ گئی

دوران سفر 2ماہ کی بچی خاتون مسافر کے ہاتھوں میں دم توڑ گئی
دوران سفر 2ماہ کی بچی خاتون مسافر کے ہاتھوں میں دم توڑ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ دنوں ملائیشیا سے آسٹریلیا جانے والے ایک پرواز میں 2ماہ کی بچی ایک مسافر خاتون کے ہاتھوں میں دم توڑ گئی۔ میل آن لائن کے مطابق یہ بچی ایک سعودی ماں باپ کی تھی جو ایئر ایشیاءکی پرواز ڈی 7236میں سوار تھے۔ اس بچی کا نام فرح تھا جو مسلسل رو رہی تھی اور والدین کسی طور اسے چپ نہیں کرا پا رہے تھے۔ کافی دیر تک دیکھنے کے بعد نادیہ پیرینزی نامی ایک خاتون نے اس ماں باپ کو پیشکش کی کہ وہ بچی اسے دیں وہ اسے پرسکون کرنے کی کوشش کرتی ہے۔
سعودی جوڑے نے بچی نادیہ کو دے دی جس نے اسے چپ کرانے کی کوشش شروع کر دی لیکن کچھ ہی دیر بعد بچی کا سانس اکھڑنے لگا جس پر نادیہ نے مسافروں کو پکار کر پوچھا کہ کوئی ڈاکٹر جہاز میں ہے؟ جس پر ایک ڈاکٹر سامنے آیا اور بچی کو طبی امداد دینی شروع کی تاہم بچی نے کچھ ہی دیر میں نادیہ کی بانہوں میں دم توڑ دیا۔
رپورٹ کے مطابق نادیہ نے اس افسوسناک واقعے کے متعلق فیس بک پر بتایاہے کہ ”میں سابق نرس تھی، چنانچہ میں سمجھی کہ میں بچی کو چپ کرا لوں گی۔ میرا خیال تھا کہ بچی بھوکی ہو گی لیکن اسے شاید کوئی اندرونی تکلیف تھی۔ میں نے سورة فاتحہ پڑھ کر اسے دم بھی کیا لیکن وہ پرسکون نہ ہوئی۔ یہ سعودی ماں باپ آسٹریلیا میں ایک نئی زندگی شروع کرنے جا رہے تھے لیکن راستے میں ہی انہیں یہ صدمہ جھیلنا پڑگیا۔ “