سعودی عرب بڑی تباہی سے بال بال بچ گیا
جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک) ایسٹر کے روز سری لنکا میں کئی بم دھماکے ہوئے اور ہر طرف تباہی پھیل گئی۔ اب سعودی عرب ایسی ہی خوفناک تباہی سے بال بال بچ گیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق سعودی فورسز نے شدت پسند تنظیم داعش کی بڑے پیمانے پر تخریب کاری کی منصوبہ بندی بے نقاب کرتے ہوئے اس سے وابستہ13افراد کو گرفتار کر لیا ہے جو مختلف مقامات پر تخریب کاری کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
رپورٹ کے مطابق یہ گرفتاریاں دارالحکومت ریاض کے قریب دہشت گردی کی ایک کارروائی ناکام بنانے کے اگلے روز کی گئی ہیں۔ دہشت گردی کی اس ناکام کارروائی میں ریاض سے اڑھائی سو کلومیٹر دور واقع شہر ذلفی (Zulfi)میں سٹیٹ سکیورٹی بلڈنگ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ شدت پسند تنظیم داعش نے اس ناکام کارروائی کی ذمہ داری قبول کی۔ سعودی فورسز کی طرف سے جاری بیان میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ انہوں نے ان گرفتاریوں کے دوران داعش کے 4شدت پسند فورسز کی فائرنگ سے ہلاک بھی ہوئے۔