ادویات کی قیمت میں 300فیصد تک اضافہ ،نیب ایکشن میں آگیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئر مین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے وفاقی وزارت صحت اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے متعلقہ افسران کے خلاف ملک بھر میں ادویات کی قیمتوں میں اچانک تقریباً 100سے 300فیصد اضافہ اور مبینہ کرپشن کے الزامات کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی نیب راولپنڈی کو تحقیقات کا حکم دے دیا ۔
چیئر مین نیب نے تحقیقات میں ملک بھر میں ادویات کی قیمتوں میں اچانک تقریباً 100سے 300فیصد اضافہ سمیت معاملہ کے تمام پہلووں کا جائزہ لینے اور ذمہ دار ان کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچانے کا حکم دیا ہے ۔