پے در پے ناکام فلموں کے بعد سنی دیول کا سیاست میں قسمت آزمائی کا فیصلہ، کس پارٹی کو جوائن کرلیا؟

پے در پے ناکام فلموں کے بعد سنی دیول کا سیاست میں قسمت آزمائی کا فیصلہ، کس ...
پے در پے ناکام فلموں کے بعد سنی دیول کا سیاست میں قسمت آزمائی کا فیصلہ، کس پارٹی کو جوائن کرلیا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ میں جادو کھودینے والے اداکار سنی دیول نے اب سیاست میں قسمت آزمائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔
سنی دیول نے منگل کے روز بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شمولیت اختیار کی ۔ سنی دیول نے بھارتی وزیر دفاع نرملا سیتھا رامن سے پارٹی ہیڈ کوارٹر میں ملاقات کرکے بی جے پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر اداکار کا کہنا تھا کہ انہوں نے نریندر مودی کی شخصیت سے متاثر ہو کر بی جے پی میں شمولیت اختیار کی ہے۔
بھارتی وزیر دفاع نرملا سیتھا رامن نے سنی دیول کی بی جے پی میں شمولیت پر کہا ’بارڈر فلم میں محافظ کا کردار ادا کرنے والے سنی دیول نے اسی پارٹی میں شمولیت اختیار کرنی تھی‘۔
خیال رہے کہ ماضی میں بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو کے طور پر اپنی پہنچان بنانے والے سنی دیول کچھ عرصے سے بڑے پردے پر کامیاب واپسی کیلئے تگ و دو کر رہے ہیں لیکن ان کی پے در پے کئی فلمیں باکس آفس پر ناکام ہوئی ہیں۔

مزید :

تفریح -