بلاول بھٹو زرداری کو کس بناءپر آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ ملا تھا؟ سلیم صافی کا حیران کن سوال
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کارسلیم صافی نے کہاہے کہ ورلڈ کپ ساری ٹیم نے جیتا تھا لیکن عمران خان نے وہ جیت اپنے نام کرلی ، بلاول سے کبھی یہ بھی پوچھیں کہ ان کو کس بناءپر آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ مل گیا تھا۔
جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے سلیم سافی نے کہا کہ پاکستان میں سیاسیات کے نام سے نئی ڈکشنری مرتب کی جاسکتی ہے جس میں گالیاں اور یوٹرنز ہونگے ، یہ ساری روایات عمران خان نے خود ڈالی ہیں اور یہ روایات خود ان کے لئے مشکلات کاباعث بھی بنی ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ انپے ملک کے ساتھ بیوفائی یا غداری سے سنگین جرم کوئی نہیں ہو سکتا ، اس اسمبلی کے فلور سے عمران خان کتنی آسانی سے دوسروں کو غدار کہ الفاظ کہتے ہیں لیکن ان کو تو حذف نہیں کیا جاتا لیکن جاہل کوحذف کیا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ ساری ٹیم نے جیتا تھا لیکن عمران خان نے وہ جیت اپنے نام کرلی ۔ ان کا کہناتھا کہ بلاول سے کبھی یہ بھی پوچھیں کہ ان کو کس بناءپر آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ مل گیا تھا ۔