شہباز شریف کے خاندان سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں ایک اور اہم پیش رفت
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )نیب لاہور نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور ان کے بیٹوں کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات اورمبینہ منی لانڈرنگ کیس میں مزید ایک اور ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
نجی نیوز چینل ڈان نیوز کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف ان کے صاحبزادے سلمان شہباز اور حمزہ شہباز کے خلاف جاری آمدن سے زائد اثاثہ جات اور مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں کلیدی پیش رفت ہوئی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ شریف خاندان کے لیے مبینہ منی لانڈرنگ کے الزام میں پانچواں ملزم آفتاب محمود گرفتار ہوگیا ہے۔ ملزم آفتاب محمود کی گرفتاری نیب لاہور کے زیر حراست ملزم شاہد رفیق سے جاری تحقیقات کے دوران ہونے والے انکشافات پر عمل میں لائی گئی ہے اور دونوں ملزمان آپس میں رشتے دار ہیں جبکہ باہمی رضامندی سے کروڑوں روپے غیرقانونی طور پر شریف خاندان کے اکاﺅنٹس میں منتقل کرتے رہے ہیں۔