بلاول بھٹو یوٹرن نہیں بلکہ اباﺅٹ ٹرن کے !!!تجزیہ کا ارشاد بھٹی کا وزیراعظم کو مفید مشورہ

بلاول بھٹو یوٹرن نہیں بلکہ اباﺅٹ ٹرن کے !!!تجزیہ کا ارشاد بھٹی کا وزیراعظم کو ...
بلاول بھٹو یوٹرن نہیں بلکہ اباﺅٹ ٹرن کے !!!تجزیہ کا ارشاد بھٹی کا وزیراعظم کو مفید مشورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کو احتیاط کرنی چاہئے ، بولنے سے پہلے تیاری کرلیاکریں ، بلاول یوٹرن نہیں بلکہ اباﺅٹ ٹرن کے ماسٹر ہیں ، ایک یوٹرن ہوتاہے اور ایک اباﺅٹ ٹرن ہوتا ہے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے ارشاد بھٹی نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری دونوں آنکھیں بند کرکے دیکھ لیں تو ان کو بہت کچھ نظر آجائے لیکن وہ دونوں آنکھیں بند نہیں کرتے ۔ انہوں نے کہا کہ بلاول یوٹرن نہیں بلکہ اباﺅٹ ٹرن کے ماسٹر ہیں ، ایک یوٹرن ہوتاہے اور ایک اباﺅٹ ٹرن ہوتا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پانچ سال تک بلاول کے والد کی حکومت رہی کیا بلاول نے اپنے والد سے کبھی کہا تھا کہ اس وزیرکو بدل دیں ،اس کی کارکردگی خراب ہے ، بلاول تو اتنے معصوم ہیں کہ حفیظ شیخ کو کہہ رہے ہیں کہ ہمارا وزیر خزانہ ہے ، حفیظ شیخ تو مشرف کے وزیر نجکاری تھے جن کو پیپلز پارٹی نے وزیر خزانہ بنالیا ۔
انہوں نے کہا کہ بلاول کو باتیں ہی باتیں کرنا بس کردینا چاہئے، وزیر اعظم کو احتیاط کرنی چاہئے ، وہ بولنے سے پہلے تیاری کرلیاکریں ، یہ غلطی ڈونلڈ ٹرمپ اور مودی سے بھی ہوجاتی ہے لیکن عمران خان کو احتیاط کرلینا چاہئے ۔

مزید :

قومی -