عمران خان کس طرح لوگوں کو خود پر تنقید کی دعوت دے رہے ہیں،مظہر عباس نے بتادیا

عمران خان کس طرح لوگوں کو خود پر تنقید کی دعوت دے رہے ہیں،مظہر عباس نے بتادیا
عمران خان کس طرح لوگوں کو خود پر تنقید کی دعوت دے رہے ہیں،مظہر عباس نے بتادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار مظہر عباس نے کہاہے کہ عمران خان خود یہ کہہ رہے ہیں کہ میں نے خراب کارکردگی پرلوگوں کو نکال دیا یعنی وہ خود لوگوں کو تنقید کی دعوت دے رہے ہیں۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے مظہر عباس نے کہاکہ اپوزیشن تنقید ہی کرتی ہے ، ان کا مطالبہ کونسا مانا جارہا ہے جو مطالبہ درست نہیں ہے ، عمران خان بھی جب اپوزیشن میں ہوتے تھے ایسے مطالبات کرتے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ جب عمران خان خود یہ کہہ رہے ہیں کہ میں نے خراب کارکردگی پرلوگوں کو نکال دیا یعنی وہ خود لوگوں کو تنقید کی دعوت دے رہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی طرف سے متعارف کروائے گئے سب سے قابل اعتماد ساتھی کو فارغ کیا جائیگا تو تنقید تو ہوگی ۔ ان کا کہنا تھا کہ کیا بلاول آج یہ کہہ سکتے ہیں کہ میں آئندہ کسی دوسری جماعت کے آدمی کو اپنی پارٹی میں نہیں لوں گا ، وہ ایسا نہیں کہہ سکتے ، ان کا کہنا تھا کہ بلاول کو تنقید کاحق ہے لیکن الفاظ کا چناﺅ بہتر ہوسکتا تھا ۔

مزید :

قومی -