’جس شخص نے 20 رنز پر3 کھلاڑی آﺅٹ ہونے کی کبھی شکایت نہیں کی اس کو تم نے شکایت پر مجبور کردیا‘ مصباح الحق سوشل میڈیا پرورلڈ کال کے خلاف پھٹ پڑے

’جس شخص نے 20 رنز پر3 کھلاڑی آﺅٹ ہونے کی کبھی شکایت نہیں کی اس کو تم نے شکایت ...
’جس شخص نے 20 رنز پر3 کھلاڑی آﺅٹ ہونے کی کبھی شکایت نہیں کی اس کو تم نے شکایت پر مجبور کردیا‘ مصباح الحق سوشل میڈیا پرورلڈ کال کے خلاف پھٹ پڑے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے ورلڈ کال کی کیبل سروس کے خلاف سوشل میڈیا پر شکایت کی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے مصباح کی زبان پر حرفِ شکایت دیکھ کر کہا ہے کہ جس شخص نے 20 رنز پر3 کھلاڑی آﺅٹ ہونے کی کبھی شکایت نہیں کی اس کو بھی شکایت پر مجبور کردیا گیا۔
ٹوئٹر پر ورلڈ کال کے خلاف شکایت کرتے ہوئے مصباح الحق نے لکھا کہ انہیں ورلڈ کال کی جانب سے فراہم کی جانے والی کیبل سروس سے سخت مایوسی ہوئی ہے جو کہ بمشکل ایک ہفتہ کام کرتی ہے اور پھر لامحدود عرصے کیلئے بند ہوجاتی ہے۔ جتنی مرضی شکایات کرلو لیکن کوئی جواب نہیں دیا جاتا ، کسی قسم کی سروس فراہم نہ کرنے کے باوجود بھی وہ مہینے کے پورے پیسے لیتے ہیں جو انتہائی تکلیف دہ ہے۔


ایک اور ٹویٹ میں مصباح الحق نے مزید کہا ان کے خیال میں ورلڈ کال کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ ان کا سٹیٹس دیکھے بغیر ہر کسی کو بہترین سروس فراہم کرے۔’تین بار شکایت پر ورلڈ کال والے آئے لیکن کچھ بھی کیے بغیر واپس چلے گئے اور ایسا میرے ساتھ ایک سال سے ہورہا ہے‘۔


خیال رہے کہ مصباح الحق کی امیج انتہائی ٹھنڈے مزاج کے شخص کی ہے جنہوں نے آپس میں لڑتی ہوئی قومی کرکٹ ٹیم کو سنبھالا اور انتہائی سمجھداری کے ساتھ نہ صرف ٹیم میں جاری سیاست کا خاتمہ کیا بلکہ تاریخ میں پہلی بار قومی ٹیم کو دنیا کی نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بھی بنایا۔
مصباح کی اسی امیج کو مدنظر رکھتے ہوئے احسن زوار نامی ایک صارف نے کیبل سروس کو آڑے ہاتھوں لیا۔ ’ جس شخص نے ساری عمر 20 پر 3 کھلاڑی آﺅٹ ہونے کی شکایت نہیں کی اس کو تنگ کردیا ہے تم لوگوں نے‘۔

مزید :

کھیل -