ملک میں پہلی بار اپوزیشن نظر آرہی ہے :آئینی ماہر بابر ستار کا دعویٰ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئینی ماہر بابر ستار نے کہاہے کہ بلا ول بھٹو کی تقریر سے آٹھ نو ماہ میں پہلی مرتبہ نظر آرہاہے کہ ملک میں اپوزیشن بھی ہے لیکن اگرتحریک انصاف اپوزیشن میں ہوتی تو جس قسم کے حالات رہے ہیں ، یہ کیا کیا تنقید حکومت پر کرچکے ہوتے ؟ اور ان کا رویہ بطور اپوزیشن کیسا ہوتا ؟
جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے بابر ستار نے کہا کہ اگر ہم یہ کہہ رہے ہیں کہ ہم دہشت گردی کے معاملہ پر سنجیدہ ہیں تو پھر اگر کسی وزیر کا کسی کالعدم تنظیم سے تعلق ظاہر ہوتاہے تو اس حوالے سے بلاول مناسب بات کرتے ہیں کہ ایسے وزراءکو کابینہ میں لاکر بٹھانے کی ضرورت نہیں ہے ۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کی تقریر سے آٹھ نو ماہ میں پہلی مرتبہ نظر آرہاہے کہ ملک میں اپوزیشن بھی ہے لیکن اگرتحریک انصاف اپوزیشن میں ہوتی تو جس قسم کے حالات رہے ہیں ، یہ کیا کیا تنقید حکومت پر کرچکے ہوتے ؟ اور ان کا رویہ بطور اپوزیشن کیسا ہوتا ؟انہوں نے کہا کہ ہمیں بات کا بتنگڑ بنانے کا بہت شوق ہے ، وزیر اعظم فرانس کی بات کرنا چاہ رہے ہونگے لیکن ان کے منہ سے جاپان کا لفظ نکل گیا ، اس سے دنیا کا نقشہ تو تبدیل نہیں ہوگیا ۔