کبھی بھی انسانی حقوق کمیشن پاکستان کو نیب کی حوالات کے دورے سے نہیں روکا :نیب

کبھی بھی انسانی حقوق کمیشن پاکستان کو نیب کی حوالات کے دورے سے نہیں روکا :نیب
کبھی بھی انسانی حقوق کمیشن پاکستان کو نیب کی حوالات کے دورے سے نہیں روکا :نیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )نیب نے وضاحت کی ہے کہ کبھی بھی انسانی حقوق کمیشن پاکستان کو نیب کی حوالات کے دورہ سے نہ تو انکار کیا اور نہ ہی کسی کی عزت نفس کو مجروح کیا ۔
نیب نے میڈ یا رپورٹس کی سختی سے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ نیب ملک سے بد عنوانی کے خاتمہ کے لیے کام کرنے والا ملک کا سب سے بڑا قومی ادارہ ہے جو ہمیشہ آئین وقانون کے مطابق اپنے چیئر مین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی سربراہی میں اپنے فرائض سرانجام دینے پر یقین رکھتا ہے ۔
نیب نے کبھی بھی انسانی حقوق کمیشن پاکستان کو نیب کی حوالات کے دورہ سے نہ تو انکار کیا ہے اور نہ ہی نیب کسی کی دل آزاری اور عزت نفس کو مجروح کرنے پر یقین رکھتا ہے ۔نیب لاہور کے حوالات کا صحافی حضرات پہلے ہی دورہ کر کے ناقدین کو اصل صورتحال سے آگاہ کر چکے ہیں ۔نیب کے خلاف جارحانہ مہم دراصل نیب کی بد عنوانی کے خاتمے اور بد عنوان عناصر کے خلاف بلا تفریق اور قانون کے مطابق کامیاب کارروائیوں کا نتیجہ نظر آتی ہیں جو نیب کو آئین اور قانون کے مطابق بلا تفریق اور بلا امتیاز کارروائیوں کی راہ میں ہر گز رکاوٹ نہیں بن سکتی ۔

مزید :

قومی -