ایران میں کچھ چیزوں کے پیچھے انڈیا ہے ، صوبائی مشیراطلاعات کا وزیر اعظم کے بیان کی روح کو سمجھنے کامشورہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی مشیر اطلاعات صمصام بخاری نے کہاہے کہ ایران میں کچھ ایسی چیزں ہیں جن کے پیچھے انڈیاہے ، وزیر اعظم کے بیان کی روح کو سمجھا جائے ۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے صمصام بخاری نے کہا کہ ایران میں کچھ ایسی چیزں ہیں جن کے پیچھے انڈیاہے ، پاکستان کبھی فرقہ واریت سے تقسیم نہیں ہوسکتا ، ن لیگ والوں کے ایران سے تعلقات اچھے نہیں رہتے ، یہ کہنا غلط بات ہے کہ ہمارے تعلقات ایران کے ساتھ اچھے نہیں ہونا چاہئے ۔
انہوں نے کہا کہ جب اعتماد کرنا ہے تو پھر دونوں طرف سے ایک دوسرے کو یقین دہانی کروانی چاہئے ، نہ ایران سے ہم کو کوئی نقصان پہنچے گا اورنہ ہماری طرف سے ایران کے ساتھ کچھ ہونا چاہئے ، وزیراعظم کے بیان کی روح کو سمجھا جائے ۔