”یہ کس طرح سوچا جاسکتا ہے عثمان بزدار تبدیل نہیں ہونگے“،نوید قمر نے حالیہ تبدیلیوں کے تناظرمیں سوال اٹھا دیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلز پارٹی کے رہنما نویدقمر نے کہاہے کہ جب عمران خان ان لوگوں کو نکال سکتے ہیں جن کو متعارف کروایا تو یہ کس طرح سوچا جاسکتا ہے عثمان بزدار تبدیل نہیں ہونگے ۔
جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“میں گفتگو کرتے ہوئے نوید قمر نے کہا کہ جو عمران خان نے بیان دیاہے کیااب وہ ہماری نئی پالیسی ہے ؟انہوں نے کہاکہ ماضی میں یہ ضرور ہوا کہ ہمارے ہاں سے لوگ جا کر دوسرے ملکوں میں استعمال ہوتے رہے ہیں ، اب ہماری پالیسی ہے کہ کوئی شخص پاکستان سے جا کر کسی دوسرے ملک میں دہشت گردی نہیں کرے گا ، ماضی میں یہ ہوتا رہا ہے ۔
انہوں نے کہا جب عمران خان ان لوگوں کو نکال سکتے ہیں جن کو متعارف کروایا تو یہ کس طرح سوچا جاسکتا ہے عثمان بزدار تبدیل نہیں ہونگے ، میر ے حساب میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی عوام میں مقبولیت بہت منفی ہے ۔