عمران خان عثمان بزدار کی پشت پر چٹان کی طرح کھڑے ہیں:فردوس عاشق اعوان

عمران خان عثمان بزدار کی پشت پر چٹان کی طرح کھڑے ہیں:فردوس عاشق اعوان
عمران خان عثمان بزدار کی پشت پر چٹان کی طرح کھڑے ہیں:فردوس عاشق اعوان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ عمران خان عثمان بزدار کی پشت پر چٹان کی طرح کھڑے ہیں اور ان کو وزیر اعظم کا اعتماد حاصل ہے ، وزیر اعلیٰ کی کارکردگی گراﺅنڈ پر نظر آئیگی ۔

جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“میں گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کچھ حقائق ہیں جن سے آنکھیں نہیں چرائی جا سکتیں ، کسی کا انفرادی مائنڈ سیٹ پاکستان کی ریاستی پالیسی نہیں ہے ، ہم اس انفرادی مائنڈ سیٹ کے ساتھ نہیں ہیں اور ہم اس کوختم کریں گے ۔
انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر تمام سیاسی جماعتوں نے اتفاق کیا تھا ، نیشنل ایکشن پلان پر عمل در آمد کیلئے حوصلہ اور کمٹمنٹ ہونی چاہئے ۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دینگے ، حقائق سے نظریں نہیں چرا سکتے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ٹیم میں جو بھی کھیل رہاہے ، مجھے اس کی وکالت کرنی ہے ، میں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے ساتھ ملاقات کی ہے اور دیکھاہے کہ عثمان بزدار کے ساتھ زیادتی کی جارہی ہے ، ان میں اور میڈیا میں ایک گیپ ہے ، عمران خان عثمان بزدار کی پشت پر چٹان کی طرح کھڑے ہیں اور ان کو وزیر اعظم کا اعتماد حاصل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی کارکردگی گراﺅنڈ پر نظر آئیگی ۔

مزید :

قومی -