مسلم لیگ ن کے سینیٹر مصدق ملک نے پنجاب کے بجٹ کے حوالے سے تہلکہ خیزدعویٰ کردیا

مسلم لیگ ن کے سینیٹر مصدق ملک نے پنجاب کے بجٹ کے حوالے سے تہلکہ خیزدعویٰ کردیا
مسلم لیگ ن کے سینیٹر مصدق ملک نے پنجاب کے بجٹ کے حوالے سے تہلکہ خیزدعویٰ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے سینیٹر مصدق ملک نے کہاہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب پر تنقید نہیں کررہے ، ہم کہہ رہے ہیں کہ سال ختم ہونے پر آگیا ہے اور ابھی تک پنجاب کا بیس فیصد بجٹ استعمال نہیں ہوا ۔

جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“میں گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ ایران میں جاکر عمران خان نے جو بیان کیاہے اس طرح اگر کل بھارت نے کوئی بیان دیا تو آپ کیا کریں گے ؟ انہوں نے کہا کہ ہم وزیر اعلیٰ پنجاب پر تنقید نہیں کررہے ، ہم کہہ رہے ہیں کہ سال ختم ہونے پر آگیا ہے اور ابھی تک پنجاب کا بیس فیصد بجٹ استعمال نہیں ہوا ۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر عثمان بزدار اپنے صوبے کی ترقی کیلئے اسی فیصد بجٹ خرچ نہیں کرسکے اور اب جو ن میں نیا بجٹ آجائیگا تو عثمان بزدار کی کارکردگی کس نظر سے دیکھیں؟انہوں نے کہا کہ گورنر سرور نے ایک پاور سنٹر کانام لیکر آلوچھولے بیچنے کی بات کی ہے ۔

مزید :

قومی -