رمضان المبارک کی آمد آمد ، مئی میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

رمضان المبارک کی آمد آمد ، مئی میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی ...
رمضان المبارک کی آمد آمد ، مئی میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

  

لاہور (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے آئندہ تین روز تک موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ آئندہ ہفتے بادل چھائے رہنے، ٹھنڈی ہوائیں چلنے اور بارش ہونے کا امکان ہے۔صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، تاہم ڈیرہ غازی خان میں تیز ہوا=ں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مئی کے پہلے اور دوسرے ہفتے میں آندھیوں سمیت بارش کا امکان ہے جس کے باعث شہر کا درجہ حرارت 35 سے 37 سینٹی گریڈ رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق مئی کے آخری ہفتے میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جائے گا، تاہم آدھا رمضان اچھے موسم میں گزرے گا۔ گزشتہ روز شہر کا درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید :

ماحولیات -Ramadan Page -Ramadan News -